کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 160 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 33 ہزار 532 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو انڈیکس 47 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا تھا۔