کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
کے ایس ای میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ فرٹیلائزر، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر کے شئیرز میں سرگرمی دیکھی گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس پچیس ہزار ایک سو کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو اٹھائیس پوائنٹس کے اضافے سے چوبیس ہزار نو سو اٹھانوے پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سترہ کروڑ سے زائد شیرز کا کام ہوا۔