کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی رہی اور اِس دوران کے ایس ای ہندرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ بتیس ہزار دو سو پچیس پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم فروخت کے دباؤ کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ڈھائی سو پوائنٹس کی کمی سے اکتیس ہزار سات سو چھپن پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اکتیس کروڑ چوہتر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔