کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 36200 اور 36100 کی نفسیاتی حدیں سے بیک وقت گر گئیں۔
سرمایہ کاری مالیت میں 32 ارب 48کروڑ روپے سے زائد کی کمی۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 137.96 پوائنٹس کمی سے 36084.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سرمایہ کاری مالیت میں 32 ارب 48 کروڑ 47 لاکھ 99 ہزار 769 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 77 کھرب 84 ارب 29 کروڑ 49 لاکھ 19 ہزار 637 روپے ہو گئی۔
لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز ملا جلا رجحان رہا ایل ایس ای 25 انڈیکس 4.21 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6308.65 پر بند ھوا۔ مارکیٹ میں کل 18 لاکھ 94 ہزار 600 حصص کا کاروبار ھوا۔ جبکہ گزشتہ روز 23 لاکھ 77 ہزار 40 حصص کا لین دین ہوا تھا۔