کراچی سٹاک مارکیٹ، گزشتہ کاروباری ہفتے مندی چھائی رہی

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کی تیزی کے بعد گزشتہ کاروباری ہفتے مندی چھائی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار دو سو نو پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کو ترجیح دی گئی، بنکنگ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں کمی ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی، اس عرصے میں اوسط کاروباری حجم ایک چوتھائی کم ہو گیا جو اٹھارہ کروڑ تیس لاکھ شیئرز یومیہ کی اوسط سطح پر رہا۔