کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کی مندی کے بعد گزشتہ کاروباری ہفتے تیزی رہی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو اکاون پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے بنکنگ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں سرگرمی رہی، ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک اعشاریہ تین فیصد اضافے سے ستائیس ہزار ایک سو سولہ پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ، اوسط کاروباری حجم انیس فیصد کمی سے پندرہ کروڑ چالیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔