کراچی(جیوڈیسک)گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کراچی سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کار ایک بار پھر سرگرم نظر آئے۔تاہم مقامی ٹریڈر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع کے حصول میں مصروف رہے۔
این سی سی پی ایل کے مطابق پیر سے جمعے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر کی خریداری کی۔دوسری طرف مقامی سرمایہ کاروں کی فروخت کا حجم انیس لاکھ ڈالر سے زائد رہا جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کا رویہ بھی منفی رہا جن کی جانب سے اسی لاکھ ڈالر سے زائد کے شئیرز اور بانڈ فروخت کئے گئے۔