کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں نو سو انسٹھ پوائنٹ کی کمی ہوئی۔ مانیٹری پالیسی کے اعلان میں تاخیر اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کیلئے فروخت کو ترجیح دینے کے باعث پورا ہفتہ مندی چھائی رہی۔
کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں چار فیصد کی کمی ہوئی ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر بائیس ہزار سات سو چودہ پر بند ہوا۔ اوسط کاروباری حجم گیارہ فیصد کمی سے انیس کروڑ ساٹھ لاکھ شیئرز یومیہ پر آ گیا۔