کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رحجان پایا گیا۔ انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 100 سے پوائنٹس کی بہتری دیکھی جارہی ہے۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس ایک مقام پر150سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34ہزار 844 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
اسٹاک بروکرز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مزاکرات کامیاب رہنے سے اور 51 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کے امکانات روشن ہوجانے سے انویسٹرز کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔
شیئر بازار میں آ ج سیمنٹ فرٹیلائزر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایا کاروں کی دلچسپی دیکھی گئی۔