کراچی حصص مارکیٹ میں مزید 31 پوائنٹس کا اضافہ

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال اور عیدالاضحیٰ کی طویل تعطیلات کی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں انتہائی محدود رہیں تاہم سیمنٹ سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مارکیٹ میں محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی جس سے حصص کی مالیت میں بھی 3 ارب7 کروڑ46 لاکھ21 ہزار549 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس31.65 پوائنٹس کے اضافے سے30103.23 ہو گیا، کاروباری حجم 33 فیصد کم رہا، 11 کروڑ23 لاکھ 59 ہزار 660 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 385 کمپنیوں تک محدود رہا، 194 کے بھاؤ میں اضافہ، 177 کے دام میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔