کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) مارکیٹ میں آغاز سے ہی ملا جلا رجحان رہا۔ بینکنگ سیکٹر میں فروخت کے دبا کی وجہ سے مارکیٹ مندی پر بند ہوئی۔ سپورٹ سروسز سیکٹر کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار دو سو چورانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر گیارہ کروڑ پینتالیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔