کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو اٹھانوے پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور ایک وقت میں انڈیکس تیئس ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
تاہم منافع کے حصول کیلئے کی جانے والی فروخت کے دبا کی وجہ سے مارکیٹ جلد ہی مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار پانچ سو تیئس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بائیس کروڑ تیرہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔