کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 92 پوائنٹ کمی

 Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں بانوے پوائنٹ کی کمی ہوئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ کے آغاز میں تیزی رہی، تاہم فروخت کے دبا کی وجہ سے مارکیٹ جلد ہی دباؤ کا شکار ہو گئی، ٹیلی کام اور بنکنگ سیکٹر کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار تین سو تریپن پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر سترہ کروڑ سترہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔