شدید مندی کے نتیجے میں جہاں مارکیٹ تئیس ہزار پوائنٹس سمیت ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں کھو بیٹھی وہیں انہتر ارب روپے کا سرمایہ بھی مارکیٹ سے نکل گیا۔ رواں ماہ کی دوسری بڑی مندی نیسرمایہ کاروں کومزید بدحواس کردیا جو مارکیٹ سے ایک دن میں انہتر ارب روپے کا سرمایہ نکل جانے کا باعث بنی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جمعرات کو بھی آئل اینڈ گیس سیکٹر کے اسٹاکس میں بڑے مالیاتی اداروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دبا مندی کی وجہ بنا۔ ایک موقع پرمارکیٹ میں 475 پوائنٹس کی گراوٹ بھی دیکھی گئی تاہم آخری گھنٹے میں مارکیٹ میں تھوڑی ریکوری آئی اور کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 301 پوائنٹس کی حتمی کمی سے 22714 پوائنٹس پر بند ہوا۔