کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
Posted on May 22, 2014 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Karachi Stock Market
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں بیاسی پوائنٹ کی کمی ہوئی۔
مارکیٹ کے آغاز سے ہی ملا جلا رجحان رہا۔ بینکنگ سیکٹر میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جبکہ پاور سیکٹر میں نمایاں سرگرمی رہی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھائیس ہزار سات سو ساٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تیئس کروڑ اٹھاون لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com