کراچی (جیوڈیسک) فروخت کے دبا کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو چون پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ڈھائی فیصد کمی ہوئی تاہم فروخت کے دبا کی وجہ سے اوسط کاروباری حجم میں اضافہ ہو گیا جو چار فیصد اضافے سے بیس کروڑ چالیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔