کراچی اسٹاک مارکیٹ، پہلے سیشن میں ملا جلا رجحان
Posted on December 28, 2013 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Karachi Stock Market
کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی ملا جلا رجحان رہا۔ پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں دو پوائنٹ کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی۔
پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچیس ہزار تین سو سڑسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بارہ کروڑ چونتیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com