کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 29 ہزار پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کر گیا کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا کار آج سرگرم نظر آئے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 29 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انویسٹرز توقع کر رہے ہیں کہ حکومت اوجی ڈی سی ایل ،پی پی ایل اور یوبی ایل کی نجکاری کے لیے جلد مالیاتی مشیر کی تقرری کرے گی۔
حکومت کی جانب سے نجکاری کے عمل میں تیزی آنے سے شیئرز بازار میں سرمایاکاروں کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے۔