کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں تین ہفتوں کی مندی کے بعد گزشتہ پورے کاروباری ہفتے تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں آٹھ سو چھیالیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کولیشن سپورٹ فنڈ کی قسط جاری ہونے اور امریکی امداد کی بحالی سے مارکیٹ میں تیزی چھائی رہی، ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں تین اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا، اس دوران اوسط کاروباری حجم اکتالیس فیصد اضافے سے تیرہ کروڑ بتیس لاکھ شیئرز یومیہ پر پہنچ گیا۔