کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کی تیزی کے بعد مندی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کی تیزی کے بعد مندی رہی، ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار انتالیس پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوئی۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ملک میں بے یقینی کی صورتحال کی وجہ سے فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

اِس دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین اعشاریہ پانچ فیصد کمی سے اٹھائیس ہزار چھ سو بانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔

اوسط کاروباری حجم تیس فیصد کمی سے پندرہ کروڑ بیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔