کراچی(جیوڈیسک)عام انتخابات کے بعد دوسرے کاروباری روز بھی کراچی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار بیس ہزار چار سو پوائنٹس سے بھی اوپر بند ہوا۔
کراچی بینکنگ اور ٹیلی کام سیکٹر میں نمایاں سرمایہ کاری رہی۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار بیس ہزار پانچ سو کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو انتیس پوائنٹس اضافے سے بیس ہزار چار سو چوہتر پر بند ہوا۔