کراچی اسٹاک : نئے ہفتے کے آغاز پر بھی تیزی کا رجحان

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویئے کے باوجود مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پیر کو مثبت آغاز کے بعد آئل اور سیمنٹ کے اسٹاکس میں خریداری سے ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ سو پوائنٹس کے اضافے سے اٹھارہ ہزار سات سو پوائنٹس کی نفیسیاتی حد بھی عبور کرگئی تاہم مالیاتی اداروں کے مارکیٹ سے باہر رہنے اور بینکنگ اسٹاکس میں فروخت کے دبا کے باعث یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث کاروباری حجم بھی جمعے کے مقابلے میں آٹھ کروڑ شئیرز کم ہوکر بارہ کروڑ پینتیس لاکھ شئیرز کے سودوں تک محدود رہا۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس سترہ پوائنٹس بڑھکر 18653 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔