کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 450 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 22 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 458 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 21 ہزاز 929 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
مارکیٹ میں موجود بروکرز اور معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کے بچت اکاونٹس پر کم از کم منافع میں نصف فیصد اضافے کے اعلان کے بعد سرمایہ کار وں نے حصص کی فروخت کو ترجیح دے کر پیسہ اپنے بینک کھاتوں میں جمع کرانا شروع کردیا ہے جس سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔