کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا خدشہ ٹل جانے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ہے، انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔آج صبح سے ہی کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، کراچی اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 101 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ساتھ 18 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا جارہا ہے۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال واپس ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی مارکیٹ میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔