کراچی (جیوڈیسک) شرح سود میں نمایاں کمی نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا حوصلہ بڑھا دیا۔ 100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 424 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
اسٹاک بروکرز کے مطابق مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 1 فیصد کی نمایاں کمی کے باعث شیئر بازار کے سرمایہ کارزیادہ سرگرم نظر آرہے ہیں جن کی جانب سے آج سیمنٹ ،ٹیکسٹائل اور فرٹیلائزرسیکٹر میں زائد سرمایہ کاری دیکھی جا رہی ہے۔