کراچی (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی نامزدگی کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مثبت نظر سے دیکھا جا رہا ہے، کاروبار کے دوران کے ایس سی 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی تیزی رکارڈ کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف اور جیف جسٹس کی نامزدگی کو کاروباری حلقوں نے خوش آئندہ قراد دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا اثر کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بھی مثبت دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس اضافے سے 24 ہزار 75 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق حکومتی فیصلوں سے حصص بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے باعث آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔