کراچی اسٹاک: گزشتہ ہفتے انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا کار نہ تو معاشی چیلنجز سے گھبرائے نہ امن و اماں کے خدشات نے ان کے اعتماد میں کمی کی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 25 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا کاروں نے ملک کو درپیش چیلنجز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شیئرز کی خریداری برقرا رکھی۔ انڈیکس میں رواں ہفتے 568 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور جمعہ کو تو یہ 25 ہزار 7 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔

مقامی سرمایا کاروں کے علاوہ غیر ملکی انویسٹرز بھی نہ رک سکے اور 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خرید ڈالے۔ شیئرز بازار کے ٹریڈرز کے لیے گزشتہ ہفتے تیل و گیس، بینکس، سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر پر کشش رہا۔