کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔
آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس میں600سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جس کے نتیجے میں انڈیکس 34ہزار596کی سطح پر آگیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب شیئرز کی فروخت کے باعث اسٹاک مارکیٹ دبائو کا شکار ہے۔