کراچی(جیوڈیسک)اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ توڑ ہفتے کا اختتام بھی نئی بلند ترین سطح پر بند ہونے سے ہوا۔کراچی آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو نئے قرض کی پیشکش سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔
کمپنیوں کے مالیاتی نتائج حوصلہ افزا ہونے سے بھی خریداری دیکھی گئی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو ستاسی پوائنٹس اضافے سے اٹھارہ ہزار نو سو سولہ پر بند ہوا۔ اوسط کاروباری حجم ساڑھے پندرہ فیصد اضافے سے سولہ کروڑ نوے لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔