کراچی (جیودیسک) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں بہتر پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں روز تیزی رہی۔
پی آئی اے، بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر کاروباری لحاظ سے سرفہرست رہے۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بہتر پوائنٹ اضافے سے بائیس ہزار آٹھ سو اڑتیس پر بند ہوا۔ مجوعی طور پر تیئس کروڑ اڑتالیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔