جمعرات کو امریکی، یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں مندی نے بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو متاثر کیا۔ پڑوسی ملک بھارت کی سب سے بڑی ممبئی اسٹاک مارکیٹ کا سینسیکس انڈیکس 526 پوائنٹس گرگیا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 121 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ کو 22300 پوائنٹس کی سطح سے اوپر جبکہ 22 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ریڈی مارکیٹ میں تیس کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 22136 سے گرکر 22015 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔