کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے کاروباری روز نمایاں تیزی دیکھی گئی مارکیٹ میں بائیس ہزار سات سو پوائنٹس سمیت چار نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ گذشتہ روز کے برعکس منگل کو مارکیٹ میں نہ صرف تمام دن بلکہ پائیدار تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
آئل اینڈ گیس،انرجی،سیمنٹ ،ٹیلی کام اوربینکنگ اسٹاکس میں غیرملکی سرمایہ کاری تیزی کی وجہ بنی۔کمپنیوں کے متوقع اچھے مالیاتی نتائج کو لیکر سرمایہ کار مالیاتی ادارے مارکیٹ میں سرگرم نظرآئے۔۔ریڈی مارکیٹ میں پینتیس کروڑ شئیرز سے زائد کا نمایاں لین دین ہوا۔کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس تین سو پچپن پوائنٹس کے اضافے سے بائیس ہزار سات سو اکیس پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔