کراچی (جیوڈیسک) منگل کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اتار چڑھاکا شکار رہا۔ نئی خریداری کے ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان بھی نظر آیا۔ سیمنٹ، ٹیلی کام اور بینکنگ اسٹاکس میں خریداری کے جبکہ آئل اینڈ گیس سیکٹر کے بلوچپس کمپنیوں کے شئیرز میں فروخت کا دبا دیکھا گیا۔
ایک موقع پر مارکیٹ نے 23700 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو بھی عبور کیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ ک تباعث یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ کاروبار کے اختتام پر ریڈی مارکیٹ میں تینتیس کروڑ تیس لاکھ شئیرز کے سودوں کے ساتھ مارکیٹ کا بینچ مارک ہندریڈ انڈیکس 25 پوائنٹس کی اضافے سے 23683 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہو۔