کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو پچہتر پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا، بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو پچہتر پوائنٹس کے اضافے سے تیئس ہزار چھ سو تیرہ پر بند ہوا۔ گزشتہ کاروباری روز کے حجم کے مقابلے میں پانچ کروڑ ستر لاکھ شیئرز کا اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر بتیس کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔