کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں تیس پوائنٹ کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں آغاز سے ہی ملا جلا رجحان رہا، سیمنٹ اور بنکنگ سیکٹر کے شیئرز میں معمولی سرگرمی رہی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیس پوائنٹ کی کمی سے تیئس ہزار دو سو چوراسی پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیئس کروڑ چار لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سیعید کے بعد نئی پوزیشن لئے جانے کے بعد مارکیٹ کی صورتحال واضح ہو گی۔