کراچی (جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیرہ روز تک تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ مارکیٹ تاریخی سطح سے نیچے آگئی۔ جمعے کو کاروبار میں اتار چڑھا کی کیفیت دیکھی گئی۔۔ایک موقع پر مارکیٹ کو 113 پوائنٹس تک نیچے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
آئل اور فرٹیلائیزر سیکٹر کے اسٹاکس میں فروخت کا دبا مندی کی وجہ بنا۔تاہم کم قیمت شئیرز میں خریداری کی لہر سے مندی کی شدت میں کمی آئی اورمارکیٹ 18700 پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔
اٹھارہ کروڑ شئیرز کے سودوں کے ساتھ کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس پچاس پوائنٹس گرکر 18714 پوائنٹس پربند ہوا۔۔دو ہفتے سے جاری تیزی کے رجحان سے مارکیٹ 18764 پوائنٹس کی بلندترین سطح پر پہنچی تھی۔