کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ مارکیٹ میں اکیس ہزار سات سو اور آٹھ سو پوائنٹس کی مزید دو نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ساتھ کاروبار میں اتار چڑھا بھی دیکھا گیا۔
جس کی وجہ تھی سرمایہ کاروں کی شئیرز خریدنے کے ساتھ ساتھ منافع کمانے کی حکمت عملی۔ آئل اینڈ گیس، انرجی اور ٹیلی کام سمیت سیمنٹ سیکٹر کے اسٹاکس میں خریداری نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو مستحکم کیا۔
تو بینکنگ اور انشورنس سیکٹر کے اسٹاکس میں فروخت کے دبا نے کاروبار کو اتار چڑھا سے دوچار بھی کیا۔ریڈی مارکیٹ چوبیس کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 159 پوائنٹس بڑھکر 21803 پوائنٹس پر بند ہوا۔