کراچی (جیوڈیسک) فارن فنڈز کی جانب سے فروخت کے دبا نے دوسرے روز بھی مارکیٹ کو مندی کے بھنور سے نکلنے نہ دیا۔ منگل کو مثبت آغاز اور بینکنگ اسٹاکس میں خریداری کی لہر سے دو سو اڑسٹھ پوائنٹس کی تیزی نے سرمایہ کاروں کے اوسان بحال کئے تاہم آئل اینڈ گیس سیکٹر کے ہیوی ویٹس میں فارن فنڈز کی جانب سے فروخت کے دبا نے تیزی کے رجحان کو مندی میں بدل دیا۔
ایک موقع پرمارکیٹ ڈیڑھ سو سے زائد پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوتے ہوئے بھی دیکھی گئی۔ کاروبار کی اختتام پرمارکیٹ کے بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس میں اناسی پوائنٹس کی حتمی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس میں 22700 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گر گئی اور انڈیکس 22622 پوائنٹس پر بند ہوا۔