کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ جمعے کو شدید مندی کا شکار ہوکر بائیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگئی۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی اطلاعات اور کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال نے سرمایہ کاروں کیاعتماد کو متاثر کیا۔ جمعے کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تمام دن مندی غالب رہی۔ مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس بائیس ہزار پوائنٹس کی سطح سے گرتے گرتے اکیس ہزار سات سو پوائنٹس تک آگیا۔
غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس کے شئیرز میں فروخت کے دبا اور ناموافق صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی سرمایہ کاربھی دھڑا دھڑ شئیرز فروخت کرتے نظرآئے۔ کاروبار کے اختتام پرریڈی مارکیٹ میں ساڑھے ستائیس کروڑ شئیرز کے سودوں کیساتھ ہنڈریڈ انڈیکس 317 پوائنٹس گرکر 21698 پوائنٹس پربند ہوا۔