کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی اختتام پر محدود

Kse

Kse

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ابتدا میں رونما ہونے والی نمایاں تیزی اختتام پر محدود ہوگئی۔ پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس میں دو نفسیاتی حدیں بحال ہوکر برقرار نہ رہ سکیں۔

دو روز تک مندی کے بعد بدھ کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 26 پوائنٹس بڑھکر 17898 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کار پرافٹ ٹیکنگ کرکے سائیڈ لائن رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔