کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 216 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی رہی جبکہ گزشتہ 2 دن سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تھا۔
آج ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 22 ہزار 246 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کے اختتام پر 22 ہزار 135 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اضافے کی وجہ تیل کے شعبے میں سر مایہ کاروں کی جانب سے تیزی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق ایکسچینج میں تیزی وزارت خزانہ کی جانب سے پی ایس او کو 20 ارب روپے کی ادائیگی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث آئی۔