کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی نمایاں تیزی

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) بدھ کو بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پائیدار تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر مارکیٹ 354 پوائنٹس کے انتہائی اضافے سے تئیس ہزار پوائنٹس کی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبور کرگئی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

۔تیزی کی اس ریلی میں پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ایم سی بی اور لکی سیمنٹ میں غیرمعمولی خریداری کے رجحان نے اہم کردار ادا کیا۔

ریڈی مارکیٹ میں چونتیس کروڑ شئیرز کے قریب سودے ہوئے اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 264 پوائنٹس کے حتمی اضافے سے 22985 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔