کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پورے ہفتے مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 844 پوائنٹس کی کمی کے بعد 22 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس 22 ہزاز 500 پوائنٹس کے ساتھ شروع ہوا ، جبکہ ہفتے کے اختتام پر جمعہ کے دن 16 پوائنٹس کی کمی کے بعد ہفتے میں مجموعی کمی 844 پوائنٹس کی رہی اور 100 انڈیکس 21 ہزار 698 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ہفتے کے دوران کاروبار حجم میں اوسط13 فیصد کی کمی کے بعد 32 کروڑ 20 لکھ شیئرز ہوئے اور پورے ہفتے میں تقریبا شیئرز کی قیمتوں میں 111 ارب روپے کی کمی ہو ئی۔جبکہ مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر ایک نظر ڈالی جائے تو نیٹ خریداری تقریبا 897 ڈالرز کے شیئرز کی رہی۔