کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی۔ سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روزبھی نمایاں تیزی رہی۔مارکیٹ چار ہفتوں بعد پچھلاریکارڈ توڑتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔ بدھ کو بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پائیدار تیزی کا رجحان دیکھا گیا اورایک موقع پرمارکیٹ 354 پوائنٹس کے انتہائی اضافے سے تئیس ہزار پوائنٹس کی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبورکرگئی۔

تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث یہ سطح برقرارنہ رہ سکی۔تیزی کی اس ریلے میں پی ایس او،او جی ڈی سی ایل،،پی پی ایل،،ایم سی بی اور لکی سیمنٹ میں غیرمعمولی خریداری کے رجحان نے اہم کردار ادا کیا۔ریڈی مارکیٹ میں چونتیس کروڑ شئیرز کے قریب سودے ہوئے اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 264 پوائنٹس کے حتمی اضافے سے 22985 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔