کراچی اسٹارک مارکیٹ میں 190 پوائنٹس کی کمی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو نوے پوائنٹس کمی سے انڈیکس انتیس ہزار پانچ سو دس کی سطح تک گر گیا۔ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں دو پیسے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ کے سبب شئیرز بازار میں فروخت کا رجحان غالب ہے،، جس کی وجہ سے کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک سو نوے پوائنٹس تک کمی دیکھی گئی۔بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار پانچ سو بارہ پر آ گیا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں دو پیسے اضافہ ہوا،، اور ڈالر ایک سو دو روپے چہتر پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔