کراچی میں طوفان ِبادو باراں ، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 7 افراد جاںبحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے بفرزون اور مچھر کالونی میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ نیول کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔

جنھیں اسپتال لے جا یا گیا جہاں خاتون اور ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دوسری جانب سائٹ اور گلشن مراد میں میں دیوار گرنے سے2 افراد جانبحق ہو ئے۔