کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و پارلیمانی لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سے عادل ہاءوس میں انصاف جفاکش ورکر فیڈریشن سندھ کے چیئرمین سید بھاشانی شاہ کی ملاقات، ملاقات میں سید بھاشانی شاہ نے حلیم عادل شیخ سے لیبر فیڈریشن کے مختلف معاملات پر گفتگو کی، ملاقات میں سید بھاشانی شاہ نے سندھ میں حلیم عادل شیخ کے کردار کو سراہا ، دونوں رہنماءوں میں ملاقات کے دوران پارٹی کے تیظمی امور پربھی گفت وشنید ہوئی، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع ڈاکوءوں اور کتوں کی زد میں ہے ، سیاسی بھرتیاں ہورہی ہیں ، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے تھانوں میں ایس ایچ او اور دیگر افسران کی تعیناتیاں پسند نہ پسند پر ہورہی ہیں۔
سندھ کی عوام کو پیپلز پارٹی سے نجات دلوائیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اغوا برائے تاوان جیسے گھناءونے جرائم کرنے والوں کی سرپرستی کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی اپنے پسندیدہ اور جی حضوری کرنےوالے لوگوں کو تعینات کروا رہی ہے جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، اب تو سندھ میں آئی جی بھی مراد علی شاہ کی مرضی کا ہے پھر کیوں سندھ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کنٹرول نہیں ہو رہی ہیں ، اس موقع پر سید بھاشانی شاہ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی کاوشوں سے تحریک انصاف سندھ میں روزانہ کی بنیادوں پر مضبوط ہوتی جارہی ہے ، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنی قیادت سے مایوس ہو کر پی ٹی آئی کی جانب دیکھ رہے ہیں ،پورے پاکستان سمیت سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی ، پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے کے لیئے کاوشیں کر رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے اور حلیم عادل شیخ سندھ میں عوامی مسائل حقیقی معنوں میں اجاگرکر رہے ہیں۔