کراچی3 فروری 2016 (پ ر) پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ناظم آباد کے چیئرمین محمد سلیم اور ممبر الیاس قریشی نے ناظم آباد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اہلیان ناظم آباد کو جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اور کراچی آپریشن سے عوام کا اعتماد اُٹھتا جا رہا ہے، آپریشن عملاً ختم ہو چکا ہے۔ اُنھوں نے حکومت سندھ اور قانون نافظ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے۔
فوری طور پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ورنہ عوام مجبور ہوں گے کہ احتجاجی تحریک کا آغازکریں، تھانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کا گھیرائو کریں۔