کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پیرآباد اور بلوچ کالونی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس پی اورنگی چوہدری اسد نے بتایا کہ پیرآباد کے علاقے پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمانکو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور گولیاں بھی ملی ہیں۔ دوسری جانببلوچ کالونی تھانے کی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں الطاف، طاہر اور عمران نامی ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔