کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معصوم طالبہ کے ساتھ زیادتی کی سخت ترین لفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ زیادتی میں ملوث درندہ صفت عناصر کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ معصوم بچیوں سے زیادتی میں ملوث عناصر کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔
زیادتی کے واقعات بڑھنے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ ان واقعات پر پوری قوم فکر مند ہے۔ رابطہ کمیٹی نے طالبہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں خواتین کو سب سے زیادہ قدر اور عزت کا مرتبہ حاصل ہے۔
رابطہ کمیٹی نے گورنر اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے۔